• news

مینار پاکستان جلسہ تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار ہوا: افضل علی ورک 


 شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما سابق یو سی چیئرمین وامیدوار پی پی 139حاجی محمد افضل علی ورک نے کہا ہے کہ سیاسی گرفتاریاں ہمارے جذبوں اور عمران خان کے ساتھ چلنے کے عزم کو کم نہیں کرسکتیں گرفتاریوں کے باوجود مینار پاکستان جلسہ تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار ہوا جو حکمرانوں کیلئے عوام کا کھلا پیغام ہے، وفاقی حکومت کی 11ماہ کی کارکردگی صفر ہے لاٹھی گولی سے مسائل حل نہیں ہوں گے، سیاسی قوتوں کے ٹکراﺅ سے تیسرے فریق کے لیے راستہ ہموار ہو جائیگا مسائل کے حل کےلئے فوری انتخابات ناگزیر ہیں، اپنے ایک بیان میں حاجی محمد افضل علی ورک نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کی مفادات کےلئے لڑائیوں نے عوام کو مہنگائی کے جہنم میں دھکیل دیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن