دین اسلام امن پسند مذہب ہے:غلام مرتضیٰ شازی
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ممتاز مذہبی سکالر مولانا صاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی نے کہا ہے کہ دین اسلام امن پسند مذہب ہے اور اسلام میں شدت پسندی یا دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں دین اسلام ساری دنیا کیلئے امن کا پیغام دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے نبی آخری الزماں حضرت محمد مصطفی ﷺ کو رحمتہ اللعالمین بنا کر دنیا میں بھیجا جن کی تعلیمات نہ صرف مسلمانوں بلکہ ساری دنیا کیلئے امن کا پیغام دیتی ہیں اور امن و محبت کا درس دیتی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں منعقدہ دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مولانا صاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی نے کہا کہ نائن الیون کے بعد مسلمانوں کے خلاف تشدد کے واقعات بڑھے اور مغربی دنیا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات رونما ہوئے مذہبی آزادی ہرشخص کا بنیادی حق ہے ۔