ملک کو بہت بڑا معاشی چیلنج درپیش ہے: خالق عزیز
ششیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ورک نے کہا ہے کہ ملک کو بہت بڑا معاشی چیلنج درپیش ہے جس کے باوجود وفاقی حکومت نے عوام کو رمضان المبارک میں مفت آٹا کی فراہمی کی صورت میں بہت بڑا ریلیف دیا ہے جس سے غریب عوام بھرپور مستفید ہورہی ہے سیاسی جماعتوں کی قیادت اپنی سیاست چمکانے کی بجائے ریاست کی مضبوطی اور عوام کی فلاح و بہبود کو فوقیت دے یہ وقت سیاست نہیں ریاست کو بچانے کا ہے جمہور کی آواز بن کر ہی جمہوریت کو مضبوط کیا جاسکتا ہے پیپلز پارٹی عام آدمی کی جماعت ہے اورہر طبقہ کے حقوق کے تحفظ کی جدوجہد ہمیشہ کرتی رہے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل نائب صدر چوہدری منیرقمر واہگہ کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،چوہدری خالق عزیز مت ورک نے کہا کہ جو گھرانے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ریکارڈ پر نہیں لیکن خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں انہیں بھی مفت آٹے کی فراہمی جلد شروع کی جائے گی جس کیلئے حکومت نے فریم ورک تیار کرلیا ہے۔