مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دو بھر کردیا :میاں خالد جاوید
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار پی پی 136میاں خالد جاوید نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے، غریب عوام مہنگائی،بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں، نگران پنجاب حکومت بھی سابقہ حکومت کی پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھے ہوئے ہے،کم آمدنی والے شہری تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی سے سخت پریشان ہیں۔ شہر بھر میں گراں فروشی عروج پر ہے، دوکاندار اشیاء خوردونوش کے منہ مانگے دام وصول کررہے ہیں ڈی سی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے نظر نہیں آرہے۔