اللہ تعالیٰ نے عقل، علم اور ایمان کی دولت سے مالامال کیا : اسلم بلوچ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں عقل، علم اور ایمان کی دولت سے مالامال کیا ہے ایمان کا تقاضا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے ماہ مبارک میں روزہ رکھیں روزہ ایک ایسی عبادت ہے کہ جس میں انسان کھا نے پینے کی قدرت رکھنے کے باوجود بھی الٰہی احکام کی پاسداری کرتے ہوئے کھاتا پیتا نہیں ہے اس لئے حدیث قدسی ہے :’’ روزہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گاـ‘‘ اس ماہ مبارک میں سونا اور سانس لینا بھی عبادت ہے ،اپنے ایک بیان میں الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا کہ ماہ مبارک فکر و تدبر کا مہینہ ہے اسی مبارک مہینے میں قرآن کریم نازل ہوا جو تاریکی میں نوراوربیماریوں کی شفاہے اللہ کی طرف سے اس مہینہ میں انسانی تقدیرات رقم کی جاتی ہیں۔