• news

اسرائیلی فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ سے نمازیوں کو نکالنا قابل مذمت ہے:امجد نذیر بٹ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے صدر و امیدوار پی پی 140امجد نذیر بٹ نے کہا ہے کہ ماہ مقدس میں اسرائیلی فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ سے نمازیوں کو نکالنا اور مسجد کا تقدس پامال کرنا انتہائی قابل مذمت ہے ایسی کارروائیاں فلسطینی عوام کے مذہبی آزادی جیسے بنیادی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کو رکوائے ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھنائونے واقعہ کا دوبارہ پیش آنا مہذب اقوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے جس کی جنتی مذمت کی جائے کم ہے، ایسی نفرت انگیز کارروائیاں نسل پرستانہ، غیر انسانی اور اسلاموفوبیا کا نتیجہ ہیں، ایسے واقعات کا تسلسل سے ہونا اس قانونی فریم ورک پر سوالیہ نشان لگاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن