• news

عوا م آٹا، گھی،چینی کے حصول کیلئے قطاروں میں کھڑی ہے:مشتاق زیلدار

 کھاریانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما وسابق ناظم چوہدری مشتاق احمد زیلدار نے کہا ہے کہ عوا م آٹا، گھی،چینی کے حصول کیلئے قطاروں میں کھڑی ہے جبکہ حکمران کرسی بچانے میں مصروف ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں اور دوسری طرف ملک میں غیر یقینی کی صورتحال نے ملکی معیشت کی بنیا دوں کو کھوکھلا کر رہی ہے رمضان المبارک کے آغاز سے ہی اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن