• news

مارچ میں مہنگائی کی شرح میں 35.37 فیصد اضافہ ریکارڈ

فیصل آباد (آئی این پی)پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ رواں برس کے تیسرے مہینے بھی جاری رہا۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں اس سال مارچ میں مہنگائی کی شرح میں 35.37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ 50 سالوں میں مہنگائی کی بلند ترین سطح ہے۔یہ اعداد وشمار ایک ایسے موقع پر جاری کیے گئے ہیں، جب گزشتہ روز کراچی میں مفت راشن کی تقسیم کے ایک مرکز میں بھگدڑمچنے سے عورتوں اور بچوں سمیت کم ازکم 16 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حکومت نے ملک بھر میں سستے آٹے کی تقسیم کیلئے مراکز کھول رکھے ہیں۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق ٹرکوں اور ڈسٹری بیوشن پوائنٹس سے آٹے کے ہزاروں تھیلے لوٹ بھی لیے گئے ہیں۔جس طرح مہنگائی بڑھ رہی ہے، مجھے یقین ہے کہ قحط جیسی صورتحال ابھر رہی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن