آئی سی سی کا بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے نیا لوگو جاری
لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت میں شیڈول ون ڈے ورلڈکپ کیلئے نیا لوگو جاری کردیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر آئی سی سی نے ورلڈکپ 2023 ء کے آغاز سے 6 ماہ قبل نیا لوگو جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن مہندرا سنگھ دھونی نے سری لنکا کی ٹیم کو شکست دیتے ہوئے 2011 کا عالمی کپ اٹھایا تھا۔اس موقع پر آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹوجیوف ایلارڈائس نے کہا کہ مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا برانڈ لوگو ظاہر کرنے پر ہمیں خوشی ہورہی ہے، ہمارے پاس 6 ماہ قلیل کا عرصہ ہے اور اس دوران تمام تیاریاں مکمل کریں گے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے کہا کہ بھارت کا ہوم گراؤنڈ پر ورلڈکپ جتنا کسی اعزاز سے کم نہیں تھا، 2011 کی فتح نے ہماری کرکٹ میں نئی جان ڈال دی۔بورڈ اور بھارتی شائقین کیلئے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ کی میزبانی کرنا ایک یادگار لمحہ ہوگا۔