• news

ایل پی سی پولو سپر لیگ ٹیم ریمنگٹن فارما سٹارز نے جیت لی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہورپولو کلب کے زیراہتمام ایل پی سی سپر لیگ 2023ء ٹیم ریمنگٹن فارما سٹارز نے جیت لی۔ فائنل میں  ایف جی /دین پولو وائریزکی ٹیم کو 9-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فائنل میچ دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی اچھی تعداد موجود تھی۔مہمان خصوصی پولو کے سابق کھلاڑی میجر (ر) جاوید مواز تھے۔ لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز اور پولو کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ٹیم ریمنگٹن فارما سٹارز نے فائنل ایف جی / دین پولو وارئرز کی ٹیم کو 9-4 سے ہرا کر جیت لیا۔ حمزہ مواز خان نے 6 جبکہ احمد زبیر بٹ نے دو اور بازل فیصل کھوکھر نے ایک گول کیا۔ ایف جی /دین پولو کی طرف سے شیخ محمد رافع نے تین اور بلال حیات نون نے ایک گول کیا۔ سب سڈری فائنل میں پیبل بریکرز کی ٹیم نے ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو 5-4.5 سے ہرا دیا۔فائنل میں سپر لیگ کے ایوارڈز بھی تقسیم کیے گئے۔ میچ کی بہترین گھوڑی ریمنگٹن فارما کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل کھوکھر کی گھوڑی آئیس کو دیا گیا۔ موسٹ ویلیو ایبل کھلاڑی کا ایوارڈ حمزہ مواز خان کو‘ سب سے زیادہ گول کرنے پر ایوارڈ حمزہ مواز خان کو دیا گیا۔ امیچر پلیئر آف لیگ کا ایوارڈ بازل فیصل کھوکھر کو دیا گیا۔ پیٹرن آف لیگ کا ایوارڈ دین پولو کے شیخ محمد فرہاد کوجبکہ فیئر پلے ایوارڈ ابراہیم سلطان کو دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن