کرونا کی شرح 1.85 فیصد ، لاہور میں 2 جاں بحق
لاہور، اسلام آباد (این این آئی+ خبر نگار) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 55 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ لاہور میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ چودہ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ این آئی ایچ کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 1 اعشاریہ 85 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 2 ہزار 965 ٹیسٹ کیے گئے۔ کراچی میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 17 اعشاریہ 16 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ کراچی میں کرونا کے 123 ٹیسٹ کیے گئے، 23 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی۔ لاہور میںکرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 81 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گوجرانوالہ میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 0.37 فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا نے لاہور میں دو مزید افراد کی جان لے لی۔ پانچ سالہ بچہ اور چھیاسٹھ سالہ شخص کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ پانچ سالہ بچہ چلڈرن ہسپتال اور 66 سالہ مریض نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
کرونا