عمران بھی کرپٹ اور اسے تحفظ دینے والے بھی کرپٹ ہیں : مریم نواز
اسلام آباد(خبرنگار)مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر و سنیئر نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے بیان پرردعمل دیا ہے مریم نواز نے کہا تم بھی کرپٹ اور تمہیں تحفظ دینے والے بھی کرپٹ ہیں، یہ کرپشن اور احتساب سے بچنے کا نیٹ ورک ہے جو اب ہونا نہیں ہے انہوں نے کہا تم تو ڈوب رہے ہو، نئے سہولت کاروں کو بھی کہیں کا نہیں چھوڑو گے انہوں نے کہا ہم میں ہر کسی کو انتخاب کرنا ہوگا۔ اسے تحریک انصاف کی طرح آئین و قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کےساتھ کھڑا ہونا ہے یا کرپٹ مافیا، جنگل کے قانون اور فسطائیت کا ساتھ دینا ہے۔