گورنر پنجاب نے بطور چانسلر یونیورسٹیوں سے متعلق متعدد اہم سمریوں کی منظوری دیدی
لاہور ( این این آئی) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے بطور چانسلر یونیورسٹیوں سے متعلق متعدد اہم سمریوں کی منظوری دی جن میں گورنر پنجاب نے ساہیوال یونیورسٹی کے گریڈ 01سے گریڈ 19تک کے ملازمین کے لیے 25فیصد سپیشل الائونس 2021کی منظوری دی۔ پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق پروفیسر آف پیڈیاٹرکس کارڈیالوجی کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کا پرو وائس چانسلر تعینات کرنے کی منظوری دی، ڈاکٹر مہناز خاکوانی، پروفیسر آف اوبسٹیرکس اینڈ گائناکالوجی (BS 20)کو نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا پرو وائس چانسلر تعینات کر دیا۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹ کے اہلیت کے معیار اور قوائد اور شرائط سے متعلق عبدالسلام سکول آف میتھمیٹیکل سائنسز سٹیچوز 2003میں ترمیم کی منظوری دی۔ گورنر پنجاب نے بطور پیٹرن خالد ولید خان، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ اور ہما فخر، چیئرپرسن اینڈ فانڈر میپ سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کو یونیورسٹی آف چناب، گجرات کا بورڈ آف گورنرز نامزد کر دیا۔گورنر پنجاب نے بائیو سیفٹی افسر (BS17) کی پوسٹ کے لیے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ایمپلائز کی تعیناتی اور سروس سٹیچوز میں ترمیم کی بھی منظوری دی۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی سینیٹ کی میٹنگ کے منٹس(Minutes)کی منظوری دی۔ گورنر پنجاب نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ملازمین کے سروس کی ریگولرائرزیشن رولز 2023کی بھی منظوری دی۔ گورنر پنجاب نے ملازمین کے لیے سپیشل الانس کی بھی منظوری بھی دی ۔ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے سنڈیکیٹ ممبران کو تین سال کے لیے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ ان میں ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا ، وائس چانسلر، ایجوکیشن یونیورسٹی، ڈاکٹر خالد نعیم خواجہ, پروفیسر ڈاکٹر کوثر ملک، ڈائریکٹر سینٹر آف ایکسیلنس مالیکیولر بائیولوجی، لاہور، ڈاکٹر کنول امین، وائس چانسلر ، ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور اور پروفیسر حفصہ زینب ، چیئرپرسن اناٹومی اینڈ ہسثالوجی ڈیپارٹمنٹ ،ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز یونیورسٹی لاہور شامل ہیں۔