ہائی پاورڈسلیکشن بورڑ کا اجلاس، 5افسروں کی گریڈ21 سے 22 میںتر قی
اسلام آباد(محمد صلاح الدین خان سے)وزیر اعظم کی سربراہی میں ہائی پاورڈسلیکشن بورڑ کے 28 ویںاجلاس میں5افسران کو گریڈ21 سے 22 میںترقیاں دے دی گئیں اسٹیبلشمنٹ ڈیژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میں پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے تین افسران آفتا ب اکبر درانی ،عبدالحفیظ، کیپٹن ریٹائرڈسید وقار الحسن،پولیس سروس آف پاکستان کے کنور شارخ،پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس سرو س کے سید سجاد حیدر کے نام شامل ہیں۔