• news

عمران کو عہدے سے نااہل قرار دینے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست

لاہور (خبر نگار) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو عہدے سے نااہل قرار دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔ درخواست میں ایڈووکیٹ آفاق احمد نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمشن عمران خان کو این اے 95 میانوالی سے نااہل قرار دے چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 7 دسمبر 2022ء کو عمران خان کے خلاف قانون کارروائی کا آغاز کیا۔ توشہ خانہ کے حوالے سے حقائق کو چھپانے پر الیکشن کمشن نے 21 اکتوبر 2022ء کو عمران خان کو نااہل قرار دیا، اس سے قبل نواز شریف کو بھی عدالت نااہل کر چکی ہے، جس کے بعد نواز شریف پارٹی صدر نہیں رہے، نااہلی کے بعد کوئی پارٹی ہیڈ نہیں رہ سکتا۔ الیکشن کمشن سے رجوع کیا مگر عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ عدالت عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن