• news

وزارت مذہبی امور نے حکومت سے مزید 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر مانگ لیے

 اسلام آباد (این این آئی)وزارت مذہبی امور نے حج انتظامات کے لیے وزرات خزانہ سے مزید 3کروڑ 30 لاکھ ڈالرمانگ لیے۔ذرائع وزارت مذہبی امورکے مطابق اسپانسر شپ سکیم میں توقع سے کم ڈالر ملے اس لیے مزیدڈالرز فراہم کیے جائیں، اسپانسر شپ اسکیم کے تحت مطلوبہ ڈالر ملتے تو وزرات خزانہ 90 ملین ڈالردیتی۔ذرائع وزارت مذہبی امورکے مطابق اسپانسر شپ اسکیم کے تحت بینکنگ کم ہونے پرکوٹہ سعودی حکومت کو واپس کیاجاسکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن