• news

عمران کی تقاریر پر پابندی، چیئرمین اور ڈائریکٹر آپریشنز پیمرا کو نوٹسز جاری

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم امتناعی کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقاریر کی نشریات پر پابندی سے متعلق کیس میں چیئرمین پیمرا سلیم بیگ اور ڈائریکٹر آپریشنز پیمرا کو نوٹس جاری کر دیئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کی تقاریر نشر کرنے کی اجازت نہ دینے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل بیرسٹر احمد پنسوتہ نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر کی نشریات پر پابندی کے خلاف حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے، عدالت نے پیمرا کی پابندی کے نوٹیفکیشن کو معطل کررکھا ہے، عدالتی حکم امتناعی کے باوجود تقاریر کی نشریات پر پابندی توہین عدالت ہے۔وکیل احمد پنسوتہ نے کہا کہ عمران خان کی تقاریر پر پابندی آئین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن