• news

عمران کی سکیورٹی سے متعلق جواب کیلئے وفاقی حکومت،وزارت داخلہ کو نوٹس

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سیکیورٹی سے متعلق جواب کیلئے وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کو جواب کیلئے نوٹس جاری کردیے۔گذشتہ روزوزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور پی ڈی ایم کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری عدالت پیش ہوئے، چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ کیا عمران خان کو بطور سابق وزیر اعظم سکیورٹی نہیں مل رہی؟، جس پر فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہاکہ عمران خان کی سکیورٹی واپس لے لی گئی تھی،چیف جسٹس نے کہاکہ کسی کو خطرات لاحق ہونے پر سکیورٹی کے کیا ایس او پی ہیں؟،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بہت سی سکیورٹیز واپس لی تھیں، سابق چیف جسٹس نے یہ بھی کہا تھا کہ کسی کو خطرہ ہو تو سکیورٹی دی جا سکتی ہے،کیا وہ ایس او پیز اب بھی اِن فیلڈ ہے یا نہیں یہ بھی دیکھ لیں،فیصل فرید ایڈووکیٹ نے کہاکہ پولیس جس کے ماتحت ہے وہی دھمکیاں دے رہا ہے،عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت6 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔واضع رہے کہ عمران خان نے رانا ثنا اللہ کے دھمکی آمیز بیان پر سکیورٹی کی درخواست دائر کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن