• news

مذاکرات کی گاڑی چھوٹ گئی فیصلے کا وقت آپہنچا :شیخ رشید

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا نواز شریف واپس نہیں آیا مذاکرات کی گاڑی چھوٹ گئی فیصلے کا وقت آپہنچا اسی ہفتے فیصلہ ہو جائے گا کہ ملک آئین اور قانون کے تحت چلے گا یا شریفوں اور زرداریوں کی خواہش پر چلے گا آئین 90 دن میں انتخاب کا تقاضا کرتا ہے لیکن یہ بضد ہیں کہ آئین اور جمہوریت کو ڈبو دیں گے لیکن الیکشن نہیں کرائیں گے لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل نہ ہوا تو سپریم کورٹ تیسرے وزیراعظم کو بھی گھر بھیج سکتی ہے شیخ رشید احمد نے کہا کہ لوگوں کو کیڑے مکوڑے سمجھ کر فیصلے کا حق نہ دینے والے اپنے فیصلوں پر پچھتائیں گے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ناکام، انٹرنیشنل ڈونیشن زیرو، بجلی گیس آٹا نایاب، حکومت پر طاقت سے قبضہ، یہ ہے ان کا ایجنڈہ، اب سپریم کورٹ ہی ملک کو بچا سکتی ہے حکومت اداروں اور عوام کا ٹکرا چاہتی ہے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ گندم 1005فیصد، پٹرول 123 روپے لیٹر اور گھی 200 روپے کلو مہنگے ہوئے حکومت مفتی تقی کی بات مان لے اور ملک کو سنگین حالات سے نکالے عمران خان پر 140 مقدمے بن تو سکتے ہیں لیکن وہ نااہل نہیں ہو سکتے اور اگر جیل گئے تو 13 پارٹیوں کا جنازہ بھی نکل جائے گا.

ای پیپر-دی نیشن