توڑ پھوڑ کیس، تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد(وقائع نگار)انسداددہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت نے عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے دوران توڑ پھوڑ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما اسدعمر، زلفی بخاری، عمرایوب، حماداظہر، عامرکیانی، علی نواز، خرم نواز، شہزادوسیم عدالت پیش ہوئے، دوران سماعت شبلی فراز کی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث حاضری سے استثنی کی درخواست دائرکی گئی،جبکہ شبلی فراز، مراد سعید، فرخ حبیب اور حسان نیازی کی جانب سے بھی ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواستیں دی گئیں جنہیں عدالت نے منظور کرلیا،عدالت نیپی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 17اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔