باغبانپورہ: چھت گر گئی، 42 سالہ شخص دب کر جاں بحق
لاہور (نامہ نگار) باغبانپورہ کے علاقیمحمود بوٹی میں ایک گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 42سالہ شخص ہلاک جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ محمود بوٹی گول چکر کے قریب خستہ حال مکان کے کمرے کی چھت گرنے سے جاوید شوکت ملبے تلے دب کر ہلاک جبکہ 45سالہ رفیق اور 50سالہ سلیم زخمی ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے جاوید کی لاش باہر نکال لی ہے اور زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا ہے۔