کار سواروں سے ملنے والا اسلحہ گنڈا پور سے زمان پارک منتقل ہونا تھا: ڈی پی او بھکر
بھکر (نمائندہ نوائے وقت) گزشتہ روز داجل چیک پوسٹ پر کار سواروں سے برآمد ہونے والے اسلحہ کی بڑی کھیپ جو پکڑی گئی ہے اس کے بارے میں ڈی پی او بھکر حافظ محمد نوید نے انکشاف کیا ہے کہ یہ اسلحہ سابق وزیر علی امین گنڈا پور رہنما پی ٹی آئی کے ڈیرہ سے زمان پارک منتقل کیا جانا تھا۔ یہ بات گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش بتائی۔ ملزموں سے مزید بھی معلومات ملنے کی توقع ہے۔ اس سلسلہ میں ملزموں کا جسمانی ریمانڈ عدالت سے حاصل کر لیا گیا ہے۔ ملزمان سے رائفل 222 بور 22 عدد، میگزین 42 عدد، رونڈ 181 عدد برآمد ہوئے۔