زمان پارک جلائو گھیرائو میں ملوث پی ٹی آئی کے 10 کارکنوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع
لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت نے زمان پارک جلاؤ گھیراؤ، پٹرول بم پھینکنے اور پولیس پر تشددکے معاملے پر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے ملزمان کی درخواست پر سماعت کی۔