• news

مسجد الحرام کے صحن میں ٹھنڈک کے لیے پانی والے 250 پنکھے نصب

مکہ مکرمہ  (اے پی پی)مسجد الحرام میں تکنیکی اور آپریشنل امور کی دیکھ بھال کی ایجنسی نے  نمازیوں اور معتمرین کی سہولت کے لیے مسجد کے صحنوں کو ٹھنڈا کرنیکے لیے پانی کی پھوار والے 250 پنکھے نصب کردئیے ۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پنکھے مسجد الحرام کے صحنوں میں ہوا کو ٹھنڈا کرتے ہیں اور درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے باہر کی ہوا سے تھرمل توانائی جذب کرکے مسٹ کولنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں۔ پانی کی پھوار والے ان پنکھوں میں خصوصی ہائی پریشر پمپ کے ذریعہ پانی کو ہائی پریشر سے پھینکا جاتا ہے۔ یہ پریشر 42 کلوگرام فی مربع سینٹی میٹر سے کم نہیں ہوتا۔ پانی کو زیادہ دبا سے پمپ کیا جاتا ہے۔ یہ پانی صفائی کے فلٹرز سے گزر کر پنکھے میں مائیکرو نوزلز (2 سے لے کر ایک مائیکرون) سائز کی ہوتی ہے،سے پانی ٹھنڈی پھوار کی صورت میں نکلتا ہے۔ ان مِسٹ فینز کی تعداد 250 ہے اور انہیں مسجد حرام کے صحنوں میں مختلف مقامات پر لگایا گیا ہے۔ ان کی اونچائی زمین سے لگ بھگ 4 میٹر ہے۔ پنکھے کا قطر 38 انچ تک ہے۔ اس میں ہوا کے بہا کی رفتار سی ایف ایم 1100 تک پہنچ جاتی ہے۔ یہ ہوا تقریبا 10 میٹر دور تک جاتی ہے۔ نماز کے اوقات میں  پانی کی پھوار والے ان پنکھوں سے درجہ حرارت  6 ڈگری تک  کم ہوجاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن