پتوکی: غیر محرم کے ساتھ دیکھ کر 20 سالہ بہن کو قتل کر دیا
پتوکی (نامہ نگار) پتوکی کے نواحی گائوں باٹھ کلاں میں بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بہن کو قتل کر دیا۔ باٹھ کلاں کے صفدر کی بیٹی (م) کے اظہر کے ساتھ مبینہ تعلقات تھے‘ وہ گزشتہ روز اس کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہی تھی کہ اس کے بھائی اسد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے 20 سالہ (م) شدید زخمی ہو گئی اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔