• news

 یہودی و قادیانی لابی پاکستان کے نظریاتی تشخص کے در پے ہے،عبداللطیف چیمہ


لاہور(خصوصی نامہ± نگار )مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ بیک ڈور ڈپلومیسی کی باز گشت اور توہین رسالت و توہین پاکستان جیسے بڑھتے ہوئے دلخراش واقعات کا آپس میں گہرا تعلق ہے،وہ ساہیوال کے نجی دورے کے دوران احرار کے ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا اسامہ عزیر کو ہدایات دیتے ہوئے گفتگو کر رہے تھے،عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ یہودی اور قادیانی لابی پاکستان کے نظریاتی و جغرافیائی تشخص کے در پہ ہیں اور یہودی، اسرائیل، قادیانی گٹھ جوڑ کسی سے مخفی نہیں ہے،انہوں نے مولانا اسامہ عزیر کو ہدایت کی کہ وہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے رمضان المبارک میں سرگرمیاں اور تیز کردیں،اور شعور ختم نبوت کو بیدار کرنے کی لیے تمام ذرائع کو بروئے کار لائیں۔

ای پیپر-دی نیشن