عمران خان نے بطور وزیراعظم اپنے حلف کی بھی خلاف ورزی کی:رانا تنویر حسین
فیروزوالہ( نامہ نگار )وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر پھینکنے والے عمران خان سن لیں کہ اب بہت ہوگئی اب ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے ابھی تو ہم نے تیرے کچھ حقائق بیان کیے ہیں جس سے چیخوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ مسلم لیگ( ن) کے زیراہتمام منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوے رانا تنویر حسین کہا ہے کہ عمران خان نے بطور وزیراعظم اپنے حلف کی بھی خلاف ورزی کی ہے اور ملکی رازوں کو افشا کیا ہے ایسا شخص محب وطن اور نارمل انسان نہیں ہوسکتا جو اپنے سرکاری فرا?ض منصبی اور اہم ملکی معاملات کو دنیا کے سامنے افشا کرکے پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بنے۔