مہنگائی کے پیچھے عمران خان کی 4 سالہ نااہلی ہے: ملک افضل کھوکھر
سندر(نامہ نگار) رائیونڈ میں مسلم لیگ ن اتحاد گروپ کے صدر چوہدری جاوید عبداللہ کی جانب سے ورکرز اور پارٹی رہنماووں کو دی جانے والی افطار پارٹی میں لیگی ایم این اے ملک افضل کھوکر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں جہموریت پسند ہیں سیاسی میدان میں کھیلنے والے لوگ ہیں۔ ہم نے ہمیشہ کوشش کی کہ ملک میں جمہوریت قائم رہے عمران خان کبھی اسمبلیاں ٹورتا ہے اور کبھی کہتا ہے کہ الیکشن ہوں عمران خان کی خواہش پر ملک نہیں چلے گا۔ ہم مانتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی ہے مگر اس کی وجہ بھی جانی جائے تو اس کے پیچھے عمران خان کی 4 سال کی کوتاہی اور نااہلی ہے افطار پارٹی کے موقع پر لیگی کارکنان کو پارٹی رہنماووں کی جانب سے اہم ذمہ داریاں بھی سونپی گئیں افطار پارٹی میں چوہدری جاوید عبداللہ کے علاوہ مہر مدثر یوتھ ونگ کے رہنما رانا عمر کاشف طیب سمیت درجنوں پارٹی ورکرز اور رہنماووں نے شرکت کی۔