• news

نیشنل ایکشن پلان :سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری :ڈی آئی جی آپریشنز


لاہور (نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثرنے کہا ہے کہ لاہور پولیس امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔ماہ مقدس کے دوران نیشنل ایکشن پلان پر عملد رآمد یقینی بنانے کیلئے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔افضال احمد کوثر نے بتایا کہ ماہِ مارچ کے دوران 435سر چ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے گئے۔ شہر بھر میں 154ہوٹلز،17ہاسٹلز وبس اڈوں سمیت مدارس اورگرجا گھروں کی سکریننگ کی گئی۔ دورانِ سرچ آپریشنز 12 ہزار449گھروں اور47ہزار سے زائد افراد جبکہ 6ہزا ر314 کرایہ داروں کو چیک کیا گیا۔ کوائف نامکمل ہونے پر 842افراد کے خلاف انسدادی کارروائی عمل میں لائی گئی۔رمضان المبارک کے دوران امن و امان کا قیام یقینی بنانے،شہریوں کے تحفظ اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے سرچ آپریشنزجاری رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن