• news

پہلی رمضان سپورٹس سیریز 7اپریل سے شروع ہوگی:وہاب ریاض

لاہور(سپورٹس رپورٹر)مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر پہلی رمضان سپورٹس سیریز 7اپریل سے شروع ہورہی ہے جو11اپریل تک جاری رہے گی اس میں 6کھیلوں کے مقابلے رات کو ہوں گے، ان کھیلوں میں ہاکی، فٹ بال، کرکٹ ٹیپ بال،کبڈی، ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن شامل ہیں۔پہلا رمضان سپورٹس سیریز میں شرکت کرنیوالے کھلاڑیوں کو85لاکھ50ہزار روپے کے انعامات دیئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا، ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن و دیگر بھی موجود تھے۔ وہاب ریاض نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے،گراؤنڈ کھلاڑیوں سے آباد ہوں گے تو نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔سپورٹس کی ترقی اور فروغ کیلئے مزید ایونٹس کرائیں گے۔پہلی رمضان المبارک سپورٹس سیریز میں پنجاب کے تمام ڈویژنز سے 768مردوخواتین کھلاڑی اور 135آفیشلز حصہ لیں گے۔کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ویژن کے مطابق ایونٹ سپانسرڈ ہوگا،پنجاب حکومت کا ایک پیسہ خرچ نہیں ہوگا۔پہلی رمضان سپورٹس سیریز ایونٹ یادگار ہوگا۔عوام کو رمضان میں اچھی تفریح فراہم کررہے ہیں

ای پیپر-دی نیشن