• news

چیف جسٹس نے رجسٹرار کو فوری ریلیز کرنے سے روک دیا 


 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہٹانے کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان نے ان کو فوری ریلیز کرنے سے روک دیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاءبندیال نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو فی الحال چارج نہ چھوڑنے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سینئرجج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو خط لکھ کر انہیں فوری طور پر یہ عہدہ چھوڑ دینے کا مشورہ دیا تھا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سیکرٹری کابینہ سیکریٹریٹ، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھی خط لکھا تھا، انہوں نے اٹارنی جنرل کو بھی خط کی کاپی بھجوا ئی تھی۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خط کے بعد رجسٹرار کو فارغ کر دیا گیا تھا، رجسٹرار کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
چیف جسٹس چارج ہدایت

ای پیپر-دی نیشن