• news

سابق امریکی صدر ٹرمپ کی عدالت پیشی، خود کو حکام کے حوالے کر دیا 

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) سابق امریکی صدر ٹرمپ نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پیشی کیلئے مین ہٹن کی عدالت پہنچ گئے۔ مین ہٹن عدالت کے باہر ٹرمپ کے حامی اور مخالفین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ٹرمپ نے اپنے آپ کو حکام کے سپرد کر دیا گیا۔ صدر ٹرمپ پر اداکارہ کو خاموش رہنے کیلئے رشوت دینے کا الزام ہے۔ ٹرمپ پہلے سابق امریکی صدر ہیں جن کو مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے۔ٹرمپ نے ٹویٹ میں کہا کہ یقین نہیں آ رہا امریکہ میں یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو جج کے سامنے پیش کر دیا گیا۔ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ چارج شیٹ پڑھ کر سنائی گئی۔ ٹرمپ نے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن