• news

ملک بھر کی جامعات میں قرآن مجید کی تعلیم ڈگری کے حصول کےلئے لازم قرار


اسلام آباد(نا مہ نگار)ملک بھر کی جامعات میں قرآن مجید کی تعلیم ڈگری کے حصول کےلئے لازم قراردے دی گئی ہے۔اس حوالے سے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تمام جامعات کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے ۔خط میں کہا گیا ہے کہ قرآن مجید کی تعلیم کے نمبر اور کریڈٹ آوورز نہیں ہوں گے ، انڈر گریجویٹ طلبا کے لیے خزاں سمسٹر 2023 سے یہ تعلیم لازمی ہو گی ، طلبا کو ناظرہ،ترجمہ اور قرآن پاک کی تفسیر پڑھا نے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن