برطانوی حکومت کے 3 شہریوں کی گرفتاری پر طالبان سے مذاکرات
لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ کے وزیر داخلہ سوئیلابریورمین نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی جانب سے تین شہریوں کی گرفتاری کے بعد حکومت نے مذاکرات شروع کر دیئے ہیں۔گرفتار افراد کی شناخت 53 سالہ کیون کورنویل ایک ہوٹل کے منیجر جن کا نام معلوم نہ ہو سکا اور یوٹیوبر مائلز وروٹلیڈج کے نام سے ہوئی ہے۔ برطانوی وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر منافع بخش ادارہ پریدیڈیم نیٹ ورک نے ٹوئٹر پر بتایا کہ وہ ان میں سے دو افراد کے اہل خانہ سے رابطے میں ہے۔ پریسیڈیم نیٹ ورک کے نمائندے سکارٹف رچرڈز نے بتایاکہ ہمیں یقین ہے کہ وہ خیریت سے ہیں اور ان کے ساتھ اچھا برتا¶ کیا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ حکام کے درمیان کوئی نتیجہ خیز رابطہ نہیں ہوا اور دو افراد سے پریسیڈیم تعاون کر رہا ہے۔ دو افراد کو طالبان نے جنوری سے اپنی حراست میں رکھا ہوا ہے جبکہ تیسرے آدمی کے بارے میں درست معلومات نہیں ہیں کہ انہیں کب گرفتار کیا گیا۔ طالبان نے اس سے قبل گزشتہ برس ایک ٹی وی کیمرا مین اور دیگر چار برطانوی شہریوں کو چھ ماہ حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا تھا۔کابل (اے پی پی) افغان فورسز نےصوبہ بلخ میں کارروائی کرتے ہوئے داعش کے 6 کارکن ہلاک کر دیئے۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان محمد آصف وزیری نے بتایا کہ افغان سکیورٹی فورسز نےضلع نہر شاہی میں داعش کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جس دوران فائرنگ کے تبادلوں میں داعش کے 6 کارکن ہلاک ہو گئے ۔