مارچ میں پولیس خدمت کاو¿نٹرزسے 2169 میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری
لاہور (نامہ نگار) پولیس خدمت کاونٹرز کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ کے بروقت اجرا سے انصاف کی فراہمی کے علاوہ زندگیاں بچانے میں مدد ملی ہے۔ ماہ مارچ میں پولیس خدمت کاو¿نٹرزسے 2169 میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔
، پولیس خدمت کاونٹرجنرل ہسپتال سے 364،جناح ہسپتال 313،سروسز ہسپتال سے 289 ایم ایل سی جاری کئے گئے۔ میاں منشی ہسپتال سے 214،کوٹ خواجہ سعید ہسپتال 204ایم ایل سی جاری کئے گئے، میو ہسپتال سے126،سرگنگا رام ہسپتال 71،نوازشریف ہسپتال سے 53 میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ، دیہی ہیلتھ سنٹر برکی 113، اعوان ڈھائے والا 153،مانگا منڈی سے 86، دیہی ہیلتھ سنٹر رائیونڈ 103، دیہی ہیلتھ سنٹرچوہنگ سے71 ایم ایل سی سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔ مارچ میں 378 پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو بھی خدمت کاو¿نٹرز سے سہولیات فراہم کی گئیں، پولیس خدمت کاونٹرز پر تعینات پولیس اہلکار شہریوں پولیس ملازمین کو بہترین سروس فراہم کریں۔