• news

رستم پاکستان دنگل سے فن پہلوانی کو فروغ ملے گا:مہر اکرم عرف کالا پہلوان

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر مہر اکرم عرف کالا پہلوان نے کہا ہے کہ سات مئی کو لاہور میں رستم پاکستان دنگل کا شاندار مقابلہ کرایا جائیگا۔ رستم پاکستان کے مقابلے سے ملک میں فن پہلوانی کو فروغ ملے گا۔ دنگل میں ٹائٹل مقابلہ جانی پہلوان اور آصف موچی کے درمیان مقابلہ کے علاوہ مزید چھوٹے بڑے تیس مقابلے ہونگے۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن، سپورٹس بورڈ پنجاب اور لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن نے تاریخی دنگل کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ، میرا پہلوانوں کو مشورہ ہے جان لگا کر مقابلے کی تیاری کریں، نوجوان نسل سے اپیل ہے کہ وہ نشے سے دور رہیں اور فن پہلوانی میں آ کر ملک کا نام روشن کریں۔

ای پیپر-دی نیشن