حیدر علی نے کائونٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کو جوائن کر لیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹڑ حیدر علی نے کائونٹی چیمپئن شپ 2023ء کیلئے ڈربی شائر کانٹی کرکٹ کلب کو جوائن کر لیا ۔کائونٹی کلب کے مطابق حیدر نے سکواڈ میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور وہ پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ماتحت کام کرنے اور بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پر امید ہیں۔ حیدر علی نے کہا کہ میں بہت پرجوش ہوں، پہلی بار کائونٹی کرکٹ کھیل رہا ہوں اور مجھے مکی آرتھر کی کوچنگ بہت پسند ہے ، انکی کوچنگ میں کھیلنا میرا خواب رہا ہے، میرے خیال میں کسی کیلئے بھی تمام فارمیٹس کھیلنا مشکل ہے، لیکن میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے موقع ملا ۔ پاکستان میں ہماری ریڈ بال کرکٹ کے حالات بالکل مختلف ہیں، پچز سیمرز کیلئے اتنی اچھی نہیں ہوتیں، انگلینڈ میں پچز سیم اور سوئنگ کیلئے اچھی ہوں گی۔