• news

شکیب الحسن بھی آئی پی ایل سے باہر

لاہور(سپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن انڈین پریمئیر لیگ سے باہر ہوگئے۔ بنگلہ دیش کی نمائندگی اور ذاتی وجوہات کے باعث شکیب الحسن آئی پی ایل سے باہر ہوگئے ہیں، انہوں نے اپنی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو آگاہ کردیا ہے۔انتظامیہ کی منظوری ملنے کے بعد فرنچائز متبادل کی تلاش کا عمل شروع کرے گی۔قبل ازیں وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس نے بھی آئرلینڈ کیخلاف گھریلو سیریز کے باعث پنجاب کنگز کے پہلے میچ میں شرکت نہیں کرسکے تھے، دونوں پلئیرز آئرلینڈ کیخلاف واحد ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا حصہ ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن آئی پی ایل کے افتتاحی میچ میں زخمی ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن