• news

جانوروں کی ترمیمی درآمدی پالیسی، سروس رولز، ہا¶سنگ، آئی بی کیلئے گرانٹس منظور 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی اور نیشنل ٹیکس کونسل کے اجلاسوں میں زندہ جانوروں کی ترمیمی درآمدی پالیسی، ہا¶سنگ کیلئے 30 آئی کیلئے 8.71 کروڑ روپے گرانٹس کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق کابےنہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے زندہ جانوروں کی درآمد سے متعلق درآمدی پالیسی آرڈر 2022ءکی متعلقہ شقوں میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں وزارت تجارت کی جانب سے سے جانوروں کی صحت بارے اقوام متحدہ کے ادارہ ڈبلیو او اے ایچ کی ہدایات اور رہنما اصولوں کی روشنی میں زندہ جانوروں کی درآمد سے متعلق درآمدی پالیسی آرڈر 2022ءمیں ترامیم بارے سمری پیش کی گئی۔ اجلاس میں سرکاری عمارتوں کی تعمیر و مرمت کی مد میں وزارت ہاﺅسنگ اینڈ ورکس کیلئے 299.99 ملین روپے کے تکنیکی ضمنی گرانٹ ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی ادائیگی کی مد میں انٹیلی جنس بیورو کیلئے 87.164 ملین روپے کے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وزارت تجارت اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق سمریوں کو موخر کر دیا گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت نیشنل ٹیکس کونسل اجلاس میں عالمی بنک کی پیشگی شرائط پوری کرنے کیلئے ٹیکس اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔ جی ایس ٹی کو ہم آہنگ بنانے کیلئے سروس رولز کی منظوری دے دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد نئے قوانین کا اطلاق یکم مئی کو ہوگا۔ الیکٹرک پاور ٹرانسمیشن سے متعلق رولز کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ ادھر قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔آئی ٹی اور واٹر سیکٹر کے منصبوں کی منظوری دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن