• news

رمضان المبارک سپورٹس سیریز کی منظوری 

لاہور (نیوز رپورٹر) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس محسن نقوی نے”رمضان المبارک سپورٹس سیریز“ کی منظوری دی۔ محسن نقوی نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیل کی طرف راغب کر کے ان کی صلاحیتوں کو جلا بخشنا چاہتے ہیں۔ کھیل کے مقابلوں میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو شرکت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ سپورٹس کا فروغ حکومت پنجاب کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ ”رمضان المبارک سپورٹس سیریز“ میں فٹبال، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، ہاکی، کبڈی اور کرکٹ کے مقابلے ہوں گے۔ پنجاب بھر کے 9ڈویژن کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ سپورٹس مقابلے سپانسرڈ ہوں گے، سرکاری فنڈ خرچ نہیں کیا جائے گا۔ ونر ٹیموں کو 85لاکھ روپے کے انعامات دیئے جائیں گے۔ کرکٹ، ہاکی، کبڈی، بیڈمنٹن، فٹبال اور ٹیبل ٹینس کے ونر کو 2،2 لاکھ روپے کیش پرائز دیا جائے گا۔ ہاکی کے مقابلے منی ہاکی سٹیڈیم میں 7سے 11اپریل تک روزانہ رات کو ہوں گے۔ فٹبال اور کبڈی کے مقابلے پنجاب فٹبال سٹیڈیم، ٹیبل ٹینس کے مقابلے سپورٹس جمنیزیم میں ہوں گے۔ بیڈمنٹن کے مقابلے انٹرنیشنل جمنیزیم ہال اور کرکٹ کے مقابلے ایل سی سی اے کرکٹ گراو¿نڈ میں ہوں گے۔ علاوہ ازیں محسن نقوی نے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے دورے کے دوران مریضوں اور تیمارداروں کی صفائی کے ناقص انتظامات اور طبی سہولتوں کے فقدان کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ڈاکٹر ارشد علی چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ ڈاکٹر ارشد علی چیمہ کو محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن