• news

یونائیٹڈ انشورنس ، انڈس موٹرز کے تحت ٹیوٹا پروٹیکشن پلان کا اجراء

لاہور( کامرس رپورٹر) ملک کے مایہ ناز کارساز ادارے انڈس موٹرز اور صفِ اول کی انشورنس کمپنی یونائیٹڈ انشورنس کے درمیان باہمی تعاون کے ایک معاہدے ٹیوٹا پروٹیکشن پلان پر دستخط کئے گئے جس کی تقریب گزشتہ روز انڈس موٹرز کمپنی کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی۔ معاہدے پر انڈس موٹر کمپنی کے کنزیومر سروسز ہیڈ عثمان عارف اور یونائیٹڈ انشورنس کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر راجہ نعیم طارق نے دستخط کئے۔ اس معاہدے کے تحت یونائیٹڈ انشورنس کمپنی انڈس موٹرز کمپنی کی تمام ٹیوٹا گاڑیوں کو عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ انشورنس کا تحفظ فراہم کرے گی۔یونائیٹڈ انشورنس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر راجہ نعیم طارق اور انڈس موٹرز کے کنزیومر سروسز ہیڈ عثمان عارف نے اس  عزم کا اظہار کیا کہ اس معاہدے کے بعد ہمارے معزز صارفین کواپنی گاڑیوں کیلئے انشورنس کا بہترین تحفظ حاصل ہوجائے گا جوان کیلئے مزید اطمینان کا باعث ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن