موجودہ ملکی صورتحال تشویشناک ہے:ڈاکٹر سلیم خان
لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان محافظ پارٹی کے صدر ڈاکٹرسلیم خان کہتے ہیں ملک کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ہمیں انسانیت کے بنیادی اصولوں پرکام کرنا اورانتقامی سیاست کو دفن کرنا ہوگا۔کلمے کی زمین پر کلمے کا نظام قائم کردیا جائے توسب کچھ ٹھیک ہوسکتا ہے۔ ملکی معیشت کو دلدل سے نکالنے کیلئے اسلامی نظام معیشت کی طرف جانا ہوگا۔اسی میں ملک وملت اورپاکستان کی بقا ءکا راز ہے۔ اس وقت سیاسی جماعتوں اوراداروں کے درمیان ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے۔