لاہور پولیس نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کےلئے کوشاں:سی سی پی او
لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلئے کوشاں ہے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت رواں سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 7 ہزار 750 سے زائد شر پسند، قانون شکن اور جرائم پیشہ عناصر گرفتار کئے گئے۔انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارکردگی مزید بہتر بنائیں۔ رواں سال ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش پر مجموعی طور پر 2 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار کئے گئے۔
14 کلاشنکوف،141رائفلز،98 گنیں،1831پسٹل اور ریوالور جبکہ 11 ہزار آٹھ سو سے زائد گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئے۔ سکیورٹی آف ولنرایبل سٹیبلشمنٹ آرڈیننس کے تحت ایک ہزار سے زائد قانون شکن عناصر گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے۔کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3 ہزار چار سو سے زائد قانون شکن گرفتار کرکے 1765 مقدمات درج کئے گئے۔ساو¿نڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 11سو سے زائد ملزمان گرفتار کرکے ان کے خلاف متعلقہ پولیس سٹیشنز میں مقدمات درج کئے گئے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت رواں سال اب تک نفرت انگیز مواد کیسز میں 15 جبکہ وال چاکنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سات قانون شکن گرفتار کئے گئے۔گذشتہ ماہ مارچ کے دوران نیشنل ایکشن پلان کے تحت مجموعی طور پر 21 سو سے زائد قانون شکن عناصر کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔