فیروز والہ : ٹرین کی زد میں آکر خاتون ہلاک
فیروزوالہ( نامہ نگار)سلطان پارک کے قریب 50 سالہ نامعلوم خاتون ریلوے لائن کراس کر رہی تھی کی لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کی زد میں آ کر موقع پر جاں بحق ہوگئی ۔پولیس نے متوفیہ کی نعش ہسپتال بھجوا دی تاہم متوفیہ کی شناخت نہ ہو سکی۔