عمران کابینہ میں دوبارہ شمولیت کیلئے متحدہ کو مجبور کیا گیا: فیصل سبزواری
اسلام آباد (نیٹ نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ دسمبر 2019 میں خالد مقبول صدیقی نے عمران خان کی کابینہ سے استعفیٰ دیا۔ ایم کیو ایم کو عمران خان کی کابینہ میں دوبارہ شامل ہونے کیلئے مجبور کیا گیا تھا، ایم کیو ایم اپنی مرضی سے عمران خان کی کابینہ میں واپس نہیں گئی تھی۔ کابینہ سے استعفی دینے کے بعد ہمارے مارچ تک عمران خان کی حکومت سے مذاکرات جاری رہے مگر اچانک ہمیں "حکم" دیا گیا کہ دوبارہ عمران خان کی کابینہ جوائن کرلیں۔ جب ایم کیو ایم نے کہا کہ مطالبات حل ہوئے بغیر کیسے کابینہ جوائن کرلیں؟ تو جواب میں ایم کیو ایم کے سات کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا، انہیں ٹارچر کیا گیا جس کی وجہ سے ایم کیو ایم کو مجبوراً عمران خان کی کابینہ میں شامل ہونا پڑا۔
فیصل سبزواری