• news

ملکی خود مختاری ، علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے پر عزم : آرمی چیف 


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا کہ پاک فوج پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایل اوسی کا دورہ کیا۔ ایل او سی پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی کور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو ایل او سی پر تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلہ برقرار رکھنے پر افسران اور جوانوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے جوانوں کو مستعد رہنے اور لگن اور خلوص کے ساتھ فرائض کی ادائیگی پر زور دیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے پرعزم ہے۔ پاک فوج یو این قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کا حل چاہتی ہے۔ پاک فوج کشمیریوں کی منصفانہ کاز کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن