ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں زیرسماعت انسانی سمگلنگ کے مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ پنجاب کے اضلاع سے انسانی سمگلنگ کے مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سمیت صوبہ بھر میں قائم خصوصی عدالتوں کو مقدمات کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ ڈپٹی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری مراسلہ میں فیصل آباد‘ لاہور‘ راولپنڈی‘ ملتان اور گوجرانوالہ میں قائم سپیشل جج ایف آئی اے سے بھی عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔