ایم کیو ایم نے پیسے، طاقت کے لالچ میں کراچی کو بیچ ڈالا: علی زیدی
کراچی (نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے مردم شماری کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سابق رکن قومی اسمبلی علی زیدی نے کہا کہ ایک بار پھر ایم کیو ایم نے پیسے اور طاقت کے لالچ میں کراچی کو بیچ ڈالا۔ گواہ ہوں کہ یہ پارٹی فون کالز پر چلتی ہے، فون کالز پہلے لندن سے آتی تھیں، اب بلاک نمبروں سے آتی ہیں۔