• news

اینٹی کرپشن کا چھاپہ، جی ڈی اے افسر کا بیٹا، داماد گرفتار، عمر سرفراز کی حاضری

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سابق گورنر پنجاب نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے سے متعلق  درخواست میں جواب جمع کروا دیا۔  جبکہ جی ڈی اے افسر کے داماد بیٹے کو حراست میں لے لیا گیا۔  سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ  وپ اینٹی کرپشن کے دفتر میں پیش ہوئے۔ سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ میرے خلاف جو درخواست دی گئی ہے وہ جھوٹ کا پلندہ ہے۔ درخواست میں جس انتقال کا ذکر کیا گیا ہے وہ میرے گورنر بننے سے 8ماہ پہلے کا تھا، اینٹی کرپشن کی ٹیم نے گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار احمد کے گھر چھاپہ مار ا تو وہ خود گھر میں موجود نہ تھے اس دوران ٹیم نے ذوالفقار احمد کے داماد اور بیٹے کو حراست میں لے لیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پر سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی سے ساز باز ہو کر فراڈ کرنے کا الزام ہے، اینٹی کرپشن نے گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے6 افسران کے خلاف کرپشن اور فراڈ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن