کوٹ لکھپت میں مردم شماری ٹیم پر تشدد، ملزم گرفتار، مقدمہ درج
کاہنہ+ لاہور (نامہ نگاران) کوٹ لکھپت پولیس نے مردم شماری ٹیم پر تشددکرنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مردم شماری ٹیم کا شمار کنندہ غلام حسین بھٹی کالونی میں مردم شماری کیلئے جمرود نامی شخص کے گھر گیا تو وہ شمار کنندہ سے دست و گریبان ہوگیا اور کار سرکار میں مداخلت کی۔ اور کپڑے پھاڑ دیئے۔ جس پرکوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرکے تشدد میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔